گڈاپ رپورٹ گلشیر باریجو امیر بخش اور ضمیران ملاح کی شادی کے معاملے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ امیر بخش برفت کی پہلے بیوی کا بیان سامنے آگی

گڈاپ رپورٹ گلشیر باریجو امیر بخش اور ضمیران ملاح کی شادی کے معاملے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ امیر بخش برفت کی پہلے بیوی کا بیان سامنے آگیا

گڈاپ رپورٹ گلشیر باریجو
امیر بخش اور ضمیران ملاح کی شادی کے معاملے نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ امیر بخش برفت کی پہلے بیوی کا بیان سامنے آگیا۔
میرے رضا مندی سے میرے شوہر نے ضمیراں ملاح سے شادی کی تھی۔ میرے پاس حلف نامے کی کاپی موجود ہے۔ مٹھل خاتون
ضمیران ملاح میرے شوہر کے ساتھ بہت خوش تھی جوکہ اپنے والد کے گھر جانے کے بعد اس نے بیان تبدیل کردیا۔ معاملے کی دوبارہ تحقیقات ہونی چاہیے۔ شوہر گھر کا واحد کفیل تھا۔ جیل جانے کے بعد ہم فاکاکشی پر مجبور ہیں۔ ایک انسانیت کی خاطر ان پر رحم کرکے انہیں آزاد کیا جائے۔ مٹھل خاتون۔
گڈاپ دیھ شاہ مرید گڈاپ ٹاؤن منو شہنو برفت گوٹھ کی رہائشی مٹھل خاتون اپنے بچوں سمیت اپنے شوہر کی آزادی کے لیے احتجاج کیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے شوہر امیر بخش برفت نے چند ماہ قبل میری رضامندی سے ملیر کورٹ میں ضمیراں ملاح سے شادی کی۔ اس کے بعد ضمیراں اپنے رشتہ داروں کے گھر جاکر شادی سے انکار کر دیا اور میرے شوہر پر جھوٹے الزامات لگا کر اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جو چھ ماہ سے جیل میں بند ہے۔ جس کی وجہ سے میرے بچے در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، گھر میں کھانے پینے کو کچھ نہیں ہے۔ گھر کا کمانے والا واحد کفیل تھا۔ جس سے ہمارا گھر چلتا تھا۔ شوہر کے جیل جانے کے بعد گھر کا خرچہ چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ جس کے باعث زندگی گزارنا مزید مشکل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیراں ملاح نے خود میری رضامندی سے میرے شوہر امیر بخش برفت سے شادی کی جو اپنے والد کے گھر جانے کے بعد عدالت میں اپنا بیان تبدیل کرکے میرے شوہر پر اغوا کا جھوٹا الزام لگا کر انہیں جیل میں بھجوادیا۔ میرے شوہر نے ضمیران کو اغوا نہیں کیا، اس نے اپنی رضامندی سے امیر بخش برفت سے شادی کی۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی دوبارہ تحقیقات کر کے میرے شوہر کو رہا کیا جائے۔ وہ بے قصور ہے اور چھ ماہ سے جھوٹے مقدمے میں جیل میں بند ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں