وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی ٹیم کی شاندار، مثالی اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے پولیس افسران و اہلکاروں کی جرات، محنت اور فرض شناسی کو سراہا اور کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی چوہدری وقاص گھمن، اے ایس آئی شہادت بھٹی کانسٹیبل عاطف لنگاہ اور تھانہ سٹی وہاڑی کی پوری ٹیم شامل ہے۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم گینگ کو گرفتار کیا جبکہ 10 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں اس کے علاوہ پولیس ٹیم نے ایک جرات مندانہ کارروائی کے دوران ڈکیتوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈکیت کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوئی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے بہادر اور محنتی پولیس افسران و اہلکار محکمہ پولیس کا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں تاکہ شہریوں کو مزید محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔