لیاقت پور )رسول بخش مغل سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم سائیں کی حبیب آباد مغل ہاؤس آمد
لیاقت پور )رسول بخش مغل سابق ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید مسعود عالم سائیں کی حبیب آباد مغل ہاؤس آمد۔ محمد اسلم مغل کے عشائیے میں شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم پی اے حلقہ 255 لیاقت پور مخدوم سید مسعود عالم سائیں کی حبیب آباد مغل ہاؤس آمد ہوئی ۔ جہاں پر انہوں نے اپنے پیارے مرید محمد اسلم مغل کی طرف سے دیےگئے پرتکلف عشائیے میں خصوصی شرکت کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ میزبان محمد اسلم مغل نے مخدوم صاحب اور دیگر مہمانوں کا تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی بیورو چیف دھوم نیوز لیاقت پور رسول بخش مغل ۔ مولوی رفیق احمد ۔ محمد ضیاء الرحمٰن ۔ جام سعید احمد لاڑ۔ چوہدری عبدالغفور جٹ۔ چوہدری عبدالشکور جٹ۔ احمد مغل ۔ ملک محمد عمران موتھا۔ اظہر حسین مغل ۔ اور ملک محمد کاشف موتھا و دیگر موجود تھے
Load/Hide Comments