کون دے گا انصاف کون سنے گا غریب کی فریاد کہاں ہے آئی جی پنجاب کہاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کہاں ہے ڈی پی او قصور جو ہم غریبوں کی فریاد کو سنے اور ہمیں انصاف ملے

کون دے گا انصاف کون سنے گا غریب کی فریاد کہاں ہے آئی جی پنجاب کہاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کہاں ہے ڈی پی او قصور جو ہم غریبوں کی فریاد کو سنے اور ہمیں انصاف ملے

پتوکی (راناغلام نبی نمبردار
کون دے گا انصاف کون سنے گا غریب کی فریاد کہاں ہے آئی جی پنجاب کہاں ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کہاں ہے ڈی پی او قصور جو ہم غریبوں کی فریاد کو سنے اور ہمیں انصاف ملے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کے نواحی گاؤں اولکھ بونگہ گلی میں کھڑے ہونے پر معمولی بات پر عبدالجبار عرف بلا اور مختیار نے فائرنگ کرکے نزیر احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور محمد اکرم کو ٹانگ میں گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جس کی ٹانگ نہ بچنے پر ڈاکٹروں نے ٹانگ کاٹ دی جو ساری زندگی کے لیے معذور ہو گیا جو کہ ملزمان کے خلاف 29/8/2024کو مقدمہ درج ہوا اور آج تک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ملزمان مقدمہ مدعی کے گھر پر متتد بار فائرنگ کر دی ہے اور ملزمان مقتول اور مجروب کے اہل خانہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مدعی مقدمہ نے ڈی پی او قصور محمد عیسی کی کھلی کچہری میں اپنی فریاد کی وہ بھی کام نہ آئی مقتول کے ورثاء نے رور و کر وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں