مکہ جامع مسجد نزد گاما اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے 26واں سالانہ پروگرام منعقد ۔ مدنی چینل کے مرکزی مبلغ مولانا مہروز مدنی کا خصوصی خطاب عبدالجبار خان کی خصوصی شرکت
میرپورخاص (حیات قریشی
مکہ جامع مسجد نزد گاما اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے 26واں سالانہ پروگرام منعقد ۔ مدنی چینل کے مرکزی مبلغ مولانا مہروز مدنی کا خصوصی خطاب عبدالجبار خان کی خصوصی شرکت،
تفصیلات کے مطابق مکہ جامع مسجد انتظامیہ نزد گاما اسٹیڈیم کے زیر اہتمام 26واں سالانہ محفل نعت و شان مصطفیٰﷺ پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام کے مہمان خاص دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل کے مرکزی نعت خواں و مبلغ مولانا مہروز عطاری مدنی نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ درود پاک واحد ایسا عمل ہے جو خود رب تعالیٰ اپنے محبوبﷺ پر بھیجتے ہیں ، رب تعالیٰ نے فرشتوں کو بھی اپنے محبوبِ مصطفیٰﷺ پر درود و سلام بھیجنے کا حکم صادر فرمایا اور ایمان والوں کے لئے درود ایسا وظیفہ ہے جو تمام پریشانیوں کا حل، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قربت کا باعث ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت کے دن میرے سب سے نزدیک وہ ہوگا جس نے مجھ پہ کثرت سے درود پاک پڑھا ہوگا لہذا ہمیں بھی کثرت سے درود پاک کی عادت ڈالنی چاہئیے ورنہ کم از کم 313 بار درود پاک تو ضرور پڑھنا چاہئیے پروگرام میں مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کے صدر عبدالجبار خان نے خصوصی شرکت کی بعدازاں عبدالجبار خان نے علامہ مولانا مہروز عطاری مدنی سے خصوصی ملاقات بھی کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔