ملتان )میاں فہد شہزاد ملتان تھانہ دہلی گیٹ کی حدود محلہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان کی وجہ سے دھماکے سے چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، 03 افراد جاں بحق جبکہ 03 افراد زخمی ہو گئے سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو امدادی سرگرمیوں اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے
ملتان )میاں فہد شہزاد
ملتان تھانہ دہلی گیٹ کی حدود محلہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان کی وجہ سے دھماکے سے چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، 03 افراد جاں بحق جبکہ 03 افراد زخمی ہو گئے
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو امدادی سرگرمیوں اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئے
ایس ایس پی آپریشنز ملتان لیفٹیننٹ ر کامران عامر خان، ایس پی سٹی حسن رضا کھاکھی، ڈی ایس پی دہلی گیٹ مظہر ہراج، ڈی ایس پی مامون علی اور دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے
ملتان پولیس، ریسکیو، سی آر او، بم ڈسپوزل سمیت دیگر اداروں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود امدادی سرگرمیوں میں مصروف
سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ہدایت کی کہ امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں
سی پی او ملتان نے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی
دہلی گیٹ کے علاقے محلہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے گھر کی چھت گر گئی اور گھر میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے
جس میں 03 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 03 افراد زخمی ہیں، جاں بحق افراد میں ریاض، منشا اور صفیہ بانو شامل ہیں
زخمیوں کو نشتر ہسپتال منتقل کروایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے، امدادی ٹیموں نے 05 افراد کو نکال لیا
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مکان گھر میں آتش بازی کا سامان بنایا جاتا تھا جس وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں