سیالکوٹ(حافظ ریحان خوف ناک حادثہ کو رپورٹ کر رہے ہیں ، سیالکوٹ مشہور گرین ایپل ریسٹورنٹ والی کے قریب چپراڑ روڈ کمانوالہ میں خوف ناک حادثہ ، 30 سالہ شہریار موقع پر جاں بحق ، بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
سیالکوٹ(حافظ ریحان
خوف ناک حادثہ کو رپورٹ کر رہے ہیں ،
سیالکوٹ مشہور گرین ایپل ریسٹورنٹ والی کے قریب چپراڑ روڈ کمانوالہ میں خوف ناک حادثہ ،
30 سالہ شہریار موقع پر جاں بحق ،
بیوی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ،
گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ،
سی سی ٹی وی فوٹیج دھوم نیوز نے حاصل کر لی ،
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 30 سالہ شہر یار اپنی بیوی کے ساتھ موٹر سائیکل پر شادی کی تقریب سے واپس لال کڑتی آرہا تھا کہ چپراڑ روڈ کنانوالہ گرین ایپل ریسٹورنٹ کے سامنے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار لگژری گاڑی نے سامنے سے خوف ناک ٹکر ماردی اور دونوں میں میاں بیوی کو کچل کر موقع سے فرار ہوگیا ،
حادثہ میں 30 سالہ شہر یار موقع پر دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی علامہ اقبال میموریل ہاسپٹل کی آئی سی یو وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہے مقامی لوگوں نے ریسکیو 1122 کو حادثہ کی اطلاع دی جنھوں نے بروقت پہنچ کر کاروائی کی جبکہ تھانہ کینٹ پولیس جائے حادثہ پر دیر سے پہنچی اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے کوئی کاروائی نہیں کی ،
بلکہ ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ پولیس
تھانہ صدر کینٹ اور تھانہ کوٹلی سید امیر میں تھانہ حدود کے کا تنازعہ بن گیا ہے جبکہ حادثے کا ذمہ دار ممکنہ طور پر کسی بااثر شخص کی اولاد ہے جس نے موقع سے فرار ہو کر اپنی شناخت چھپالی ہے ،
شہریار کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے کئی بار اعلی افسران اور ایس ایچ او تھانہ صدر کینٹ سے رابطہ کیا لیکن کسی نے بھی بات نہیں سنی اور معاملے کو کوٹلی سید امیر کا علاقہ قرار دے کر جان چھڑا لی ،
آج صبح 11 بجے شہریار کی نماز جنازہ اس کے گاؤں لال کڑتی میں ادا کر دی گئی ، مگر انصاف کی راہ میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔
یہ واقعہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے اور آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، ڈی پی او سیالکوٹ کی توجہ کا طالب ہے کہ کیا واقعی قانون سب کے لیے برابر ہے