سیالکوٹ ( حافظ ریحان ڈسکہ کالج روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈمپر تلے کچلنے سے جان کی بازی ہار گیا ، دوسرے واقعہ میں ڈسکہ روڈ باقر پور سٹاپ ٹائی راڈ کھلنے سے بس الٹ گئی ،
سیالکوٹ ( حافظ ریحان
ڈسکہ کالج روڈ پر سڑک کراس کرتے ہوئے 13 سالہ بچہ ڈمپر تلے کچلنے سے جان کی بازی ہار گیا ،
دوسرے واقعہ میں ڈسکہ روڈ باقر پور سٹاپ ٹائی راڈ کھلنے سے بس الٹ گئی ،
تفصیلات کے مطابق آج صبح 10 بجے کے قریب ڈسکہ کالج روڈ پر موضع گاگا کا رہائشی 14 سالہ طالب علم سبحان ولد ارشد جاوید سڑک کراس کرتے ہوئے نامعلوم ڈمپر کی زد میں آکر کچلا گیا جس سے وہ موقعہ پر جان کی بازی ہار گیا جبکہ بچے کو ہٹ کرنے والا ڈمپر موقعہ واردات سے فرار ہوگیا ، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو ضروری کاروائی کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا ہے ،
جبکہ دوسرے واقعہ میں تیز رفتار بس ڈسکہ روڈ پر باقر پور اسٹاپ کے قریب ٹائی راڈ کھلنے سے بےقابو ہو کر الٹ گئی تاہم تمام سواریاں محفوظ رہی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اور بس کو سیدھا کردیا ، ریسکیو 1122 اس وقت پاکستان میں بے لوث خدمت ، مستعدی اور بروقت انسانی جانوں کو بچانے کے لحاظ سے پاکستان کا نمبر ون ادارہ ہے جو بلا تفریق رات دن پوری ایمانداری اور جانفشانی سے خدمات سرانجام دے رہا ہے ،