سانگھڑ ) غلام قادر کہیری ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی بسنے والے ہندو اپنا مزہبی تہوار دیوالی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں دیوالی کی تقریب کا انعقادراجیش کمار ہرسادانی کی جانب سے ہرسادانی ہاؤس سانگھڑ پر کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب کی ٹیم سمیت شہر کے سیاسی سماجی اور تاجر برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی

سانگھڑ ) غلام قادر کہیری
ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی بسنے والے ہندو اپنا مزہبی تہوار دیوالی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں دیوالی کی تقریب کا انعقادراجیش کمار ہرسادانی کی جانب سے ہرسادانی ہاؤس سانگھڑ پر کیا گیا جس میں نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین کی سربراہی میں نیشنل پریس کلب کی ٹیم سمیت شہر کے سیاسی سماجی اور تاجر برادری کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اشفاق سلھری کا کہنا تھا کہ دیوالی خوشیاں بکھیرنے کا تہوار ہے ہم ضلع سمیت ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو پروان چڑھانے کے لئے ایک دوسرے کی عیدوں اور تہواروں میں شریک ہوکر خوشیاں بانٹتے ہیں یہ سلسلہ سندھ میں صدیوں سے رائج ہے۔ ہم سب صدیوں سے اس سرزمین پر آباد ہیں اور ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ اس موقع پر راجیش کمار ہرسادانی نے آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی چراغاں اور امن کا تہوار ہے اس سلسلے میں ہم دیئے جلا کر اور گھروں کو سجا کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ اس موقع پر سینکڑوں مختلف مکتب فکر کے افراد بھی موجود تھے جنہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور کیک کاٹ کر نیک تمناؤں اور یکجہتی کا اظہار کیا اور راجیش کمار ھردسانی نے نیشنل پریس کلب کے خدمات کا جائزہ پیش کیا اور پریس کلب کا شکریہ ادا کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں