پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ غیر نصابی ادبی مقابلہ جات بھی ضروری ہیں
پنڈدادن خان(عمران حیدرببلی
طلبہ و طالبات تعلیم کے ساتھ غیر نصابی ادبی مقابلہ جات بھی ضروری ہیں
تعلیمی ادبی اور کھیلوں کے مقابلوں سے طلبا میں مقابلوں کا رحجان بڑھتا ھے ملک شفقت
جہاں کھیل کے میدان آباد ھوں وہاں کے ہسپتال ویران ھوتے ھیں سکول اور کالجز میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے مقابلوں سمیت ادبی مقابلہ جات سے طلبا و طالبات کی صلاحیتیں اجاگر ھوتی ہیں یہی وجہ ھے کہ سکول اور کالجز میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپورٹس گالا فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ھے تاکہ بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر ھوں اسی سلسلہ میں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کام کرنے والے سکولوں کے بچوں کے درمیان ڈسٹرکٹ لیول کے ہم نصابی مقابلے پنجاب کالج جادہ روڈ جہلم میں منعقد ھوئے ان مقابلوں کے منتظم عباس شاہ پرنسپل الغزالی سکول دینہ جہلم تھے جبکہ ذولفقار علی چشتی ڈائریکٹر و اونر منہاج پبلک سکول پننوال نے اپنے ادارے کی نمائندگی کی جبکہ شفقت حسین ایڈمنسٹریٹر نے تعمیر ملت گرلز ہائی سکول پنڈدادنخان کی نمائندگی کی پروفیسر عبد الحمید جہلمی سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی سید تمیم گجراتی (معروف نعت خواں Ary tv) نے ججز کے فرائض سر انجام دئے جبکہ مہمان خصوصی میڈم صاعقہ وائس پرنسپل پنجاب کالج جہلم تھیں مقابلہ حسن قرات میں مقدس وسیم نے اول پوزیشن حاصل کی مقابلہ نعت خوانی پرائمری کلاس پنجم میں محمد اذان نے اول پوزیشن جبکہ حصہ ہائی میں عشا مناہل نے اول پوزیشن حاصل کی
ریس کے مقابلے میں کلاس پنجم کے محمد عثمان نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ ہفتم کے طالب علم عبدالرحیم نے بھی اول پوزیشن حاصل کی
حصہ ہائی میں کلاس دہم کی طالبہ انیلہ خان نے اول پوزیشن حاصل کی
لانگ جمپ کے مقابلے میں کلاس دہم کی طالبہ عروج فاطمہ نے اول پوزیشن حاصل کی کامیاب ھونے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے