لاڑکانہ (بیورو رپورٹ لاڑکانہ کے قریب مبینہ ڈکیتی کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے گاؤں کنڈیرو مغیری کے محنت کش اصغر مغیری کے بھائی جان محمد مغیری اپنے کزن ممتاز، معشوق، نذر علی مغیری لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس
لاڑکانہ (بیورو رپورٹ
لاڑکانہ کے قریب مبینہ ڈکیتی کے دوران مسلح افراد کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے گاؤں کنڈیرو مغیری کے محنت کش اصغر مغیری کے بھائی جان محمد مغیری اپنے کزن ممتاز، معشوق، نذر علی مغیری لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 18 اکتوبر کو تعلقہ تھانہ لاڑکانہ کی درگاہ یوسف شاہ جیلانی میں موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے میرے بھائی اصغر علی مغیری کو بے دردی سے گولی مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے لیکن بدقسمتی سے پولیس نے بھائی کے قتل کیس میں ملوث ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعدد بار ایس ایس پی لاڑکانہ کو ایسی شکایات کر چکے ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے مسلسل احتجاج بھی کر چکے ہیں لیکن ایک ماہ گزر جانے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے مطالبہ کیا کہ اس کے بھائی کے قتل کیس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے دوسری جانب مغیری برادری کے افراد نے مقتول نوجوان کے خون کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔