میرپورخاص(حیات قریشی ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد لقمان میرانی کے ہمراہ گورنمنٹ ابنِ رشد گرلز ڈگری کالج میرپورخاص کا دورہ کیا
میرپورخاص(حیات قریشی
ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ پروفیسر ڈاکٹر نوید رب صدیقی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن محمد لقمان میرانی کے ہمراہ گورنمنٹ ابنِ رشد گرلز ڈگری کالج میرپورخاص کا دورہ کیا۔اس موقع پرکالج کی پرنسپل تمکین فاطمہ نے بتایا کہ کالج میں 3848 طالبات کی انرولمینٹ ہے جبکہ کالج میں تدریسی عملے کی تعداد 43 ہے اور کہا کہ کالج میں تدریسی عمل بہتر ماحول اور بہتر انداز میں چل رہا ہے، کالج میں طالبات کے لئے باقاعدہ پریکٹیکل سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کی کلاسوں کا دورہ کیااور طالبات کو مستقبل کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک متاثر کن لیکچر دیا اور طالبات کو علمی میدان میں مقابلے کے لئے کوشش کرنے کی ترغیب دی
Load/Hide Comments