میرپورخاص(حیات قریشی میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کے زیر صدارت 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں یوم شہدائے کارساز جلسہ عام کے حوالے سے غوری ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔
میرپورخاص(حیات قریشی
میئر میرپورخاص عبدالرؤف غوری کے زیر صدارت 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں یوم شہدائے کارساز جلسہ عام کے حوالے سے غوری ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی میئر سمیرہ بلوچ، تمام یوسی چیئرمینوں اور ریزرو ممبران نے بھی شرکت کی۔
غوری ہاؤس پر منعقد ہونے والے اجلاس میں تمام یو سی چیئرمینوں نے خواتین ممبران نے اور تمام ایکسٹرا ریزرو ممبران نے اپنی جانب سے کھل کر رائے کا اظہار بھی کیا اجلاس میں تمام یو۔سی چیئرمینوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور پارٹی کے جیالوں کی جمہوریت کی بحالی کی جدو جہد اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اور سانحہء کارساز سمیت جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے تمام شہداء کے لئے فاتحہء خوانی اور دعا بھی کی۔اور ساتھ ہی ساتھ شہداءِ جمہوریت کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے 18 اکتوبر کو منعقد ہونے والے جلسے میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کا پختہ عزم بھی کیا گیا۔