جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں لیکن اسلام کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں

میرپورخاص(بیوروچیف۔حیات قریشی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں لیکن اسلام کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی، جعلی پولیس مقابلہ پہلی بار نہیں ہوا اس سے پہلے بھی جعلی پولیس مقابلے ہوتے رہے ہیں،ان مقابلوں پر خاموشی کیوں ہے، وزیر اعلیٰ کے پی کے کو عمران خان کے متبادل کے طور پر ہاتھ سے ہیرو بنایا جا رہا ہے، غیر ملکیوں کے لئے میرے بیان پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن میں اس بیان پر قائم ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ حاجی عبد المالک تالپور،مولانا حفیظ الرحمن فیض،مفتی عادل لطیف،مولانا جمال مصطفی،حافظ رفیق سومرو، سعید تالپور،مولانا ابراہیم اور دیگر بھی موجود تھے راشد محمود سومرو کا مزید کہناتھا کہ 14 اکتوبر کو میرپورخاص کے گاما اسٹیڈیم میں مفتی محمود کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس کا مقصد مولانا مفتی محمود کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت فلسطین کے معصوم مسلمانوں کے لئے آواز اٹھانے اور سندھ کے موجودہ حالات پر آواز اٹھانا ہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت شدت اختیار کرتی جا رہی ہے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمود کانفرنس سے قبل ٹنڈو الہیار سے میرپورخاص تک امن مارچ کیا جائے گا جس کی قیادت قائد مولانا فضل الرحمن کریں گے میرپورخاص سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے معاملے پر مذہبی اور سماجی افراد آمنے سامنے ہیں میں ان لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ سندھ کے مسائل پر مذہبی افراد قوم پرستوں کے ساتھ ہیں کارونجھر، جزیروں، سندھ کے وسائل اور سندھ کو تقسیم کرنے کے نعرے سمیت سندھ کے مسئلے پر مذہبی جماعتیں قوم پرست رہنماؤں کے ساتھ ہیں لیکن جب دین اسلام پر حملہ ہوتا ہے تو وہ ہماری مخالفت کیوں کرتے ہیں سماجی رہنماؤں کے مطابق سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ جعلی پولیس مقابلہ تھا جس میں شاہنواز کنبھر کو قتل کیا گیا ہے میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ پہلا جعلی پولیس مقابلہ تھا ہماری جماعت ماورائے عدالت قتل کی حمایت نہیں کرتی لیکن سلمان تاثیر کو قتل کرنے والا پولیس والا تھا بلوچستان میں گستاخ کو مارنے والا پولیس والا تھا جب پولیس ان کے تمام معاملات میں ملوث تھی تو میرپورخاص کے علماء کے خلاف نعرے کیوں، میرپورخاص میں کچھ لوگ گذشتہ تین ماہ میں امریکہ اور جرمنی کے دورے پر گئے تھے وہ امریکہ کیوں گئے سماجی رہنماوں کو سوچنا ہو گا انہوں نے کہا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جہاں مذہبی رواداری بہت زیادہ ہے سندھ میں اقلیت بڑے پیمانے میں رہائش پزیر ہے انھوں نے کہا کہ ہم امن و امان خراب نہیں کرنا چاہتے عمرکوٹ میں شاہنواز کنبھر کے ورثاء کو پیغام دیا ہے کہ اگر آپ خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں تو جے یو آئی آپ کے ساتھ ہے شاہنواز کنبھر کے معاملے پر بھی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے اس کمیٹی کوفیصلہ کرنے دیں اسلام آباد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اقتدار کی کشمکش ہے 2018میں جمعیت علمائے اسلام نے سب سے پہلے کہا کہ عمران خان کی حکومت جعلی ہے تمام جماعتوں نے کہا کہ یہ جعلی ہے ابعمران خان کی حکومت نہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما آج ہمارا ساتھ دے رہے ہیں وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین کو چاہیئے کہ صوبے میں کام کریں وہاں ہسپتالوں، سڑکوں سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں تو بہتر ہے وزیر اعلیٰ کا کام کنٹینر پر چڑھ کر احتجاجی تحریک شروع کرنا نہیں انھوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کو عمران خان کا متبادل کی صورت میں ہاتھ سے ہیرو بنایا جا رہا ہے علی امین گنڈاپور احتجاجی تحریک چھوڑ کر واپس جاتے تو وہاں کے عوام انہیں مارتے اسلام آباد آتے تو اسٹیبلشمنٹ ان کو مارتے انھوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کے بارے میں دیئے گئے بیان پر مجھ پر تنقید ہو رہی ہے لیکن میں اپنے دیئے ہوئے بیان پر قائم ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں