میرپورخاص(حیات قریشی حیسکو کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں حیسکو افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار میں ماہرین نے کام کے دوران سیفٹی آلات کے استعمال کرنے پر زور دیا تفصیلات کے مطابق حیسکو کی جانب سے ایس ای آفس میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے?

میرپورخاص(حیات قریشی حیسکو کی جانب سے سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں حیسکو افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی سیمینار میں ماہرین نے کام کے دوران سیفٹی آلات کے استعمال کرنے پر زور دیا تفصیلات کے مطابق حیسکو کی جانب سے ایس ای آفس میں منعقدہ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپرنٹنڈنگ انجینئر سرکل ون امیر احمد میمن، ڈائریکٹر حیسکو غلام سرور انڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر سیفٹی امجد علی شیخ، ایکسیئن ڈگری وحید علی برڑو، ایکسیئن جی ایس او ڈونگو مل، زونل چیئرمین شاہد علی قائمخانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کام کے دوران یہ یقین کریں گے کہ گرڈ سے لائٹ کو بند کروادیا گیا ہے اسکے بعد کام کی نوعیت کا جائزہ لیں لائن مین سیفٹی کے جتنے بھی آلات ہیں اس کا استعمال لازمی کریں اور کام کے دوران جاری کی گئی ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کیا جائے انہوں نے کہا کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد یہ یقین کیا جائے کہ مرمتی کام کے دوران کوئی فالٹ تو نہیں رہ گیا جسکے بعد بجلی کی سپلائی کو بحال کروایا جائے انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیلی فون کے ذریعے کام کی اجازت لینا ملازم کے قتل کے مترادف ہے اسلئے جو بھی متعلقہ افسر ہو وہ خود گرڈ اسٹیشن پر آکر بجلی کو بند کروائے اور جب تک کام مکمل نہ ہوجائے تب تک وہ گرڈ پر ہی موجود رہے تاکہ واپڈا ملازم بنا کسی خوف کے کام کرسکیں اس موقع پر یونین کے عہدیدار نے افسران سے اس بات کا شکوہ کیا کہ سیفٹی کا سامان معیاری نہیں جس میں گلوز سرفہرست ہیں اسلئے معیاری سیفٹی کا سامان مہیا کیا جائے تاکہ ملازمین بغیر کسی خطرے کے کام کرسکیں سیفٹی سیمینار میں ہائیڈرو یونین کے رہنماؤں یوسف سومرو، سکندر مہر، شاہد علی کاظمی، اعجاز بھٹو، عبد الخالق میرانی، سید ناصر شاھ، ذوالفقار آرائیں سمیت واپڈا کے محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔