لاڑکانہ(نمائندہ دھوم نیوز) لاڑکانہ پولیس کی تھانہ اللہ آباد کی حدود میں چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں 1. ڈکیتی کیس میں مطلوب ملزم بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار

لاڑکانہ(نمائندہ دھوم نیوز) لاڑکانہ پولیس کی تھانہ اللہ آباد کی حدود میں چار مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں 1. ڈکیتی کیس میں مطلوب ملزم بغیر لائسنس پسٹل اور گولیوں سمیت گرفتار۔گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا ولد لیاقت ابڑو کے طور پر ہوئی ہے
ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 02. اغوا کیس میں روپوش ملزم وسیم کلہوڑو گرفتار 03. مورخہ 14/11/2024 پر شہری شہزاد احمد ھلیو کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے 04. مورخہ 07/10/2024 پر شہری محمد نواز رند کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل اونر کے حوالے کردی گئی ہے گرفتار ملزمان سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں ایس ایس پی لاڑکانہ میر روحل خان کھوسو صاحب کی جانب سے متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری۔